ملتان، 18اگست (اے پی پی): انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے 9 محرم الحرام پر مکمل الرٹ، کمشنر جاوید اختر محمود اور آر پی او سید خرم علی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے اور انہوں نے محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان نے امن و امان پر بریفننگ دی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گ۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ تمام اضلاع کے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کمیرے نصب کئے گئے ہیں اور کہا کنٹرول روم کے ذریعے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں، ماتمی جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے مکمل رابطے میں ہیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود کی کنٹرول روم کے انتظامات پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا۔