ملتان؛ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کا ممتاز آباد جلوس کی گزرگاہ کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات چیک کئے

6

ملتان، 18 اگست (اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ظفر اقبال اعوان نے محرم انتظامات کی انسپکشن کی۔انہوں نے ممتاز آباد جلوس کی گزرگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور بریفنگ لی۔

کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں محرام الحرام کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں ، حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندے قیام امن کیلئے کوشاں ہیں، ریجن میں امن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شرپسندی اور انتہا پسندی کے خلاف معاشرے کا ہر فرد متحد ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے بھرپور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔