ملتان، 28اگست (اے پی پی):نئے تعینات کمشنر ارشاد احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،کمشنر آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔کمشنر ارشاد احمد نے سیٹ سنبھالتے ہی سائلین سے ملاقات کی اور مسائل بھی سنے ۔
اس موقع پر کمشنر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے ، اولیاء کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے ،کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔
ارشاد احمد نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے عادی افسر و اہلکار احتساب کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں مثالی صفائی،بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا اور انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ ہو گی۔