ملتان؛ پاکستان پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں کراچی یونائیٹیڈنے اپنا میچ جیت لیا

26

ملتان، 18 اگست (اے پی پی ): پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ڈی ایف اے ملتان کے اشتراک سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پاکستان پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب ایک میچ کراچی یونائیٹیڈ اور ہما کلب اسلام آباد کے درمیان ہوا جوکہ کراچی یونائیٹیڈنے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر تین پوائنٹ بنالئے ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عامر،عاقب،محمد نور،فریدجبکہ مد مقابل ٹیم کی جانب سے علی امام،امام حسین نے گول کئے ۔

میچ   کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ملتان کے صدر ملک عدنان ڈوگر تھے۔