ملتان،16اگست(اے پی پی): 13 ویں قومی فٹ بال لیگ، قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلی گئی۔ پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ کے دوسرے روز کے آر ایل اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان 1-1 گول سے برابر، پہلے ہاف کےدوسرے منٹ کے آر ایل کی جانب سے عالم علی نے گول کیا اور 37 ویں منٹ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سہیل نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ میچ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی