ملتان، 14 اگست (اے پی پی ):پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر عام خاص باغ پارک میں جشن آزادی شجر کاری مہم تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید ورائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں بچوں کی جانب سے ملی نغمے پیش کئے گئے ، تقریب میں بچوں،بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پارک میں چھوٹے بچوں سے پودے بھی لگوائے گئے۔
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ، خواتین اور بچوں کی شرکت شجر کاری مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے، جنوبی پنجاب میں شجر کاری مہم زور وشور سے جاری ہے۔
اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ
شجر کاری وقت اہم ضرورت ہے۔