میرپورخاص،17 اگست ( اے پی پی):پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم بلوچ کو آٹھ کلو چرس اور موٹر سائکل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی حدود سے ایک کولہی سے چار کلو چرس کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں 12 کلو چرس اور ایک موٹر سائکل بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ آج فجر میں ایک مین پری کے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری تعداد میں مین پری تیاری کا سامان برآمد کر کے کارخانے کے مالک اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔