میر اعجاز تالپور کے بیٹے ، پوتے کی ارباب غلام رحیم سے ملاقات جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

65

کراچی۔3اگست  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے منگل کے روز سابق وزیر اعلیٰ سند ھ  میراعجاز علی خان تالپور کے بیٹے میر سجاد علی تالپور اور پوتے میر علی حیدر تالپور نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ارباب غلام رحیم کوپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔میرسجاد تالپورنے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلدپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اپنے آبائی شہر ٹنڈومحمد خان میں کریں گئے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ مخالفین میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہیم چلا رہے دراصل میرے مشیر بننے سے ان کو پریشانی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین پرو پیگنڈہ کررہے ہیں کہ میں نے صحافی کو تھپڑ مارا تھا جبکہ اس میں حقیقت نہیں ہے ۔ پرانی ویڈیو کلیپ چلاکر میر ی شخصیت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میر ے وزارت ا علیٰ کے دور میں سندھ سیکریٹریٹ کے اچانک دورے کے دوران بدنظمی کے ذمہ داراہلکار کے سا تھ پیش آیاتھا کسی صحافی کے ساتھ نہیں۔بعدازاں اپنی غلطی کا احساس ہونے پر میں نے اس اہلکارسے معافی مانگ لی تھی۔مخالفین اس واقعہ کو غلط رنگ دے کر میری ساکھاور شخصیت کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔