لاہور، 18 اگست ( اے پی پی):وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چئیرمین متحدہ علما بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے 90 شارع قائد اعظم پر منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے قوم کی بیٹی کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وطن کا چہرہ مسخ کرنے والوں اور ایسی غیر انسانی حرکات کے مرتکب افراد کو موقع واردات پر ہی سرعام سزا دی جائے، ایسی بربریت اور حیوانیت کا کوئی تعلق مذہب سے نہیں۔