نوشہروفیروز؛ ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کے سلسلے میں اجلاس

174

نوشہروفیروز، 20 اگست  (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت ہائی کورٹ کے حکم پر ضلع کے تمام شہروں کے قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں کے علاوہ تمام ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے تمام قبرستانوں کو قبضہ خوروں سے خالی کرانا ہے، اس لئے پہلے مرحلے میں ضلع کے تمام قبرستانوں کی فہرست تیار کی جائے اس میں یہ پتہ چلایا جائے کہ اس قبرستان کی اراضی کتنی ہے اور اب کتنے علاقے پر قبضہ ہوچکا ہے جہاں دیہوں کے نقشوں میں ریکارڈ موجود نہ وہ وہ  اس کا ریکارڈ ڈائریکٹر سیٹل منٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ حیدرآباد سے حاصل کیا جائے۔ کوئی بھی سروے نمبر جو گزشہ دور میں کسی بھی قبرستان میں شامل وہ کسی فرد کو جاری نہیں ہوسکتا اور اس کا داخلہ جعلی اور غلط سمجھا جائے  گا ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کے لئے اقدامات کریں۔