نوشہروفیرو، 14اگست) اے پی پی( :ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرو فیروز میں بھی جشن آزادی قومی جزبے کے ساتھ منائی جارہی ہے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر آزادی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگراموں کا انعقاد جاری ہے۔
اس موقع پر پورے ملک کی طرح ضلع نوشہرو فیروز میں بھی جشن آزادی قومی جزبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ ضلع نوشہروفیرو کی مرکزی تقریب ڈی سی آفیس کے سامنے پرچم کشائی سے شروع ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نوشہروفیرو محمد تاشفین عالم نے پر چم کشائی کی سبز حلالی پرچم لہرا اٹھا تو سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا اور سندھ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔
پرچم کشائی تقریب کہ بعد ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی تقریب میں آزادی کے دن کے حوالے سے مختلف اسکولز کے طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کی قدر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر والوں سے پوچھیں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم آزاد وطن کے مکین ہیں۔تقریب کے آخر میں اسکاؤٹس اور طالبات کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران نے پودے لگائے۔
اے پی پی /امجد علی/نورین