نوشہرہ ورکاں، 19 اگست (اے پی پی ):10 ویں محرم الحرام کے حوالہ سے نوشہرہ ورکاں میں ذوالجناح کا قدیمی ماتمی جلوس العمران امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔ ذوالجناح کا ماتمی جلوس چوک صدیقیہ بدورتہ روڈ اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مرکزی امام بارگاہ حیدریہ کی جانب رواں دواں ہے اور جلوس کے سارے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی ۔
ریسکیو 1122کے جوان ایمبولینس کے ہمراہ اور ٹی ایچ کیو کا عملہ عزاداروں کی فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لیے موجود رہا اور سی او میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں اکرام اللہ سندھو کی کمانڈ میں سینٹری عملہ نے صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عمران صفدر وڑائچ ،ڈی ایس پی سرکل خالد اسلم نائب تحصیلدار خالد ھمایوں وڑائچ، ممبران امن کمیٹی، اور ایس ایچ و خرم گل ہمراہ نفری نوشہرہ ورکاں میں نکالے گئے جلوس کے ہمراہ رہے اور پولیس قومی رضاکاران کے علاؤہ شہری دفاع کے جوان بھی سکیورٹی دستوں میں شامل تھے اور بعض مقامات پر فورسز کے جوان چھتوں پر بھی مامور کیے گئے تھے جبکہ واپڈا اور ٹیلی فون کا عملہ بھی ساتھ رہا۔
العمران امام بارگاہ سے نکلنے والا 10ویں محرم کا جلوس تعین شدہ وقت کے اندر سکیورٹی دستوں کے حصار میں واپس العمران امام بارگاہ احترام پزیر ہوا۔