نوشہرہ ورکاں؛8 محرم الحرام کے حوالے سے ذوالجناح کا قدیمی ماتمی جلوس العمران امام بارگاہ سے برآمد

39

نوشہرہ ورکاں ،17 اگست (اے پی پی) :8 محرم الحرام کے حوالے سے نوشہرہ ورکاں میں ذوالجناح کا قدیمی ماتمی جلوس العمران امام بارگاہ سے برآمد ہوا ،ذوالجناح کا ماتمی جلوس چوک صدیقیہ بدورتہ روڈ اور  اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل  مرکزی امام بارگاہ حیدریہ کی جانب رواں دواں  ہے ، جلوس کے سارے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی ،ریسکیو 1122کے جوان  ایمبولینس  کے ہمراہ اور  ٹی ایچ کیو کا عملہ عزاداروں کی فرسٹ ایڈ کی فراہمی کے لیے موجود  ہیں اور  سی او میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں اکرام اللہ سندھو کی کمانڈ میں سینٹری عملہ نے  صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کیا جلوس کے مخصوص راستے پر مختلف افراد کی جانب سے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی  اور دودہ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔

  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ ،ڈی ایس پی سرکل خالد اسلم اور ایس ایچ و نوشہرہ ورکاں خرم گل ہمراہ نفری مختلف مقامات پر اور نوشہرہ ورکاں میں نکالے گئے جلوس کے ہمراہ رہے اور پولیس قومی رضاکاران کے علاؤہ شہری دفاع کے جوان بھی سکیورٹی دستوں میں شامل تھے اور بعض مقامات پر فورسز کے جوان چھتوں پر بھی مامور کیے گئے تھے جبکہ واپڈا اور ٹیلی فون کا عملہ بھی ساتھ رہا اور العمران امام بارگاہ سے نکلنے والا  8ویں محرم کا جلوس تعین شدہ وقت کے اندر  سکیورٹی دستوں کے حصار میں واپس العمران امام بارگاہ احترام پزیر ہوا۔