وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد

8

کوئٹہ24اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محمکہ بلڈنگ، پرائمری ہیلتھ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، ہائیر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔متعلقہ حکام کی جانب سے محمکہ بلڈنگ، پرائمری ہیلتھ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، ہائیر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت پر اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اسکیمات کی بروقت تکمیل کے لیے ڈی ایس سیز اور پی ڈبلیو ڈی پی کے عمل کو تیز کیا جائے اور دور افتادہ علاقے جہاں مڈل اور ہائی سکول نہیں ہیں ان علاقوں میں اسکولوں کے قیام کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ ماڈل ہائی ریزیڈنشل سکولز کی عمارتوں کی تعمیر میں تمام ضروری جزئیات کو مد نظر رکھا جائے جبکہ ماڈل ہائی ریزیڈنشل اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لیے ماسٹر پلان پالیسی مرتب کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ تعلیم اور صحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بہتر تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن، سیکرٹری امپلیمنٹیشن منصوبہ بندی و ترقیات اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔