کوئٹہ، 06 اگست (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی -ملاقات میں پولیو ویکسینیشن، روٹین امیونائزیشن، صحت سہولت پروگرام، کووڈ 19 کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں روٹین ایمیونائزیشن اور انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور صوبائی حکومت روٹین ایمیونائزیشن کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہے جبکہ حکومت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے اور بلوچستان حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا ہے ہیلتھ کارڈ کے زریعے بلوچستان کی عوام کو بہتر علاج کی سہولتیں میسر ہوگئی- جبکہ ملاقات میں بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں صوبائی وزراء , پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر عزیز احمد جمالی، پرونشل منیجر ای پی آئی راشد رزاق سیمت متعلقہ حکام موجود تھے-