کراچی ، 19 اگست (اے پی پی ): وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی او میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کادورہ کیا اور یومِ عاشور کے جلوس کے حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں سرویلنس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی جس کے مطابق جلوس کے ہمراہ 6000 پولیس اور 4000 رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور جلوس کی مانیٹرنگ کے لیئے حساس مقامات کی سی سی ٹی وی نگرانی کیلئے 252 فکسڈ کیمرے ہیں اور مجموعی طورپر 300 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
بعد ازاں وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ سے ملاقات کی اور میکورٹی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی اور ایڈمینیسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔