وزیرِ اعظم سے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

27

اسلام آباد،27 اگست (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں بہاولنگر کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں شوکت محمود بصرہ، ممتاز احمد متیانہ، ملک مظفر، عبداللہ وینس، احتشام لالیکہ، ندیم شاہ، میاں فیاض سکندر بھدیرہ، شاہد عمران تیجہ، کاشف نوید پنسوطہ اور عبدالواحد شامل تھے۔