اسلام آباد،20اگست (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو صوبے میں زراعت اورسیاحت کے فروغ کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گومل زام ڈیم منصوبے سے صوبے کی 160,000 ایکڑ زمین قابل کاشت بنے گی جبکہ سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے کے ذریعے 300,000 ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی۔ وزیر اعظم نےوزیر اعلی کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 27 لاکھ سیاح سیروتفریح کے لیے آئے جس سے 66 ارب روپے کےمحصولات حاصل ہوئےہیں۔