اسلام آباد، 12اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرتوانائی محمد حماد اظہر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر اعظم کو ملک میں توانائی کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کو توانائی کے شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی بریفنگ بھی دی گئی۔











