وہاڑی ، 16 اگست (اے پی پی): ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75ڈبلیو بی اور چیئر پرسن پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی مسز عذرا عبدالرحیم نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں وزیر اعظم عمران خان کے منشور کے مطابق یکساں نظام تعلیم کا نفاذ بہت ہی خوش آئند ہے ۔ اس سے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔