لاہور،20 اگست(اے پی پی): وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور سی ای او سیف سٹی اتھارٹی کامران خان نے وزیر قانون کو بریفنگ دی۔
وزیر قانون نے15 سروس کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت اور لاہور شہر میں لگے خراب کیمرے بلاتاخیر مرمت کرائے جانے اور ای چالان کی غیر فعال سائیٹس کو فعال بنائے جانے کی بھی ہدایت کی ۔ علاوہ ازیں ہواوے کمپنی کے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کے نظر ثانی شدہ فیصلوں کی کابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کیا۔
چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سی سی پی او اور دیگر افسران نےبھی اجلاس میں شرکت کی