وفاقی حکومت کا یکساں نصاب تعلیم بہت ہی اچھا اقدام ہے ؛ سکھر کے ماہرین تعلیم اور اہم شخصیات

44

 

سکھر ، 16 اگست (اے پی پی): سکھر کے  ماہرین   تعلیم اور  اہم شخصیات  نے یکساں نصاب تعلیم کے حکومتی   فیصلے کو  تاریخی قرار دیتے  ہوئے کہا ہے کہ  وفاقی حکومت کا یکساں نصاب تعلیم بہت ہی اچھا اقدام ہے۔

سماجی کارکن جاوید میمن نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ وفاق نے اسکول کے نظام میں بہتری لانے کے لئے جو کوشش کی ہے، وہ  زبردست اقدام ہے ، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ہم کہتے ہیں کہ یہ سسٹم پہلے ہو جاتا تو اور زیادہ بہتری ہوتی ، بہرحال دیر آئے درست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ سندھ کے اندر تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں ہے، یہاں پر نقل کا روجہاں زیادہ ہے ، ہم وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح بھی توجہ دیں۔

انچارج ٹیوشن سینٹر سید ضیاءالرحمن نے کہا کہ  وفاقی حکومت کا یکساں نصاب تعلیم بہت ہی اچھا اقدام ہے ،جس سے طلبہ کا معیار تعلیم بہتر ہوگا ، ایک جیسے معیار سے طلبہ کا بھی پڑھائی میں شوق پیدا ہو گا   اور اس نظام سے ہم کو اچھے نتیجے ملنے کی توقع ہے ، اور اس سے پاکستان کا نام روشن ہوگا۔