وہاڑی؛ ڈی سی مبین الہی، ڈی پی او عبداللہ خان کا میلسی شہر کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

42

 

وہاڑی، 18 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر عبداللہ خان نیازی نے میلسی شہر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے سوریج کا پانی کھڑا ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور سی او بلدیہ کی سرزنش کی۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ  24گھنٹوں کے اندر اندر سڑکوں سے پانی کی نکاسی کی جائے اور جلوسوں کے روٹس کو مکمل طور پر صاف کیا جائے،شہریوں نے پولیس کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔