وہاڑی کے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں

23

وہاڑی، 18 اگست(اے پی پی):محرم الحرام میں کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کے لیے سجاد احمد نہرا کی قیادت میں ریسکیو 1122 وہاڑی کے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 وہاڑی انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر ریسکیو 1122 وہاڑی کے نوجوان کوآرڈینیٹر سجاد احمد نہرا کی کمانڈ میں 9 محرم الحرام کے جلوسوں میں اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئردانش خلیل نے شہریوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ  کورونا وائرس  جیسی موذی وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لازمی لگائیں اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں بچے اور بوڑھے کوشش کریں کہ گھروں میں رہیں۔