ٹیکنالوجی شعبے کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی سے گفتگو

7

اسلام آباد،16اگست  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی شعبے کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک افرادی قوت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار  چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی عامر ہاشمی  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد ٹیکنوپولس  پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔وفاقی دارالحکومت  کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی شعبے کی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک افرادی قوت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔