پاراچنار، 19اگست(اے پی پی ): ضلع بھر میں یوم عاشورا کے ماتمی جلوس و مجالس جاری ہیں، مرکزی امام بارگاہ شبیہ ذولجناح کا جلوس نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد برآمد ہوگا، مرکزی جلوس رات 10بجے واپس مرکزی امام بارگاہ پر احتتام پذیر ہوگا، ماتمی جلوسوں کے اختتام پر تمام امام بارگاہوں میں مجالس شام غریباں برپا کئے جائینگے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،افغان سرحد مکمل طور پر سیل ہے ۔