فوج اور پولیس کی قربانیوں سے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کیا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب

19

اسلام آباد۔4اگست  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  بھارت پاکستان کا امن برباد کرنے کے در پر ہے اور لاہور واقعے میں بھی بھارت ملوث تھا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم اور دہشتگردی کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے ، پولیس کی بے پناہ قربانیوں اور ان کے مسائل کا ادراک ہے۔فوج اور پولیس کی قربانیوں سے ملک سے  دہشتگردی کی لعنت کو ختم کیا ، پاکستان کی افواج اور پولیس نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا خون پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  بھارت پاکستان کا امن برباد کرنے کے در پر ہے اور لاہور واقعے میں بھی بھارت ملوث تھا۔بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ دنیا کی سپر پاورز بھی دہشت گردی پر قابو نہ پا سکیں مگر پاکستان نے تن تنہا اس چیلنج پر قابو پایا۔

 انہوں نے کہاکہ  میں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور انکے غم میں شریک ہوتا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ شہدا کے خاندان اپنے سپوتوں کی شہادت پر فخر کرتے ہیں۔