ملتان،11 اگست (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ تمام آفیسران روزانہ کی بنیاد پر پاکستان سٹیزن پورٹل اور ون ونڈو سیل پر ملنے والی شکایات کی رپورٹ پیش کریں اور شہریوں کیجانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ون ونڈو سیل اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کے حل کے لئے روزانہ اجلاس کا شیڈول جاری کیا۔ ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا تمام آفیسران روزانہ کی بنیاد پر پاکستان سٹیزن پورٹل اور ون ونڈو سیل پر ملنے والی شکایات کی رپورٹ پیش کریں، انفورسمنٹ سیل حکم ملنے سے پہلے اپنے آپ کو کارروائی کے لئے تیار رکھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکا الرحمن، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی، ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ وقاص، ڈپتی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی و دیگر آفیسران شریک تھے۔