لاہور، 25 اگست (اے پی پی): ماہر زراعت صائم رشید چوہدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال چاول کی بمپر کراپ متوقع ہے اور اس کی ایکسپورٹ میں بھی 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھے حکومتی اقدامات کے باعث کاٹن اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں بہت بڑا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اچھے بیوروکریٹس کی تعیناتی سے بڑے بڑے مسائل جڑ سے ختم ہو رہے ہیں۔
صائم رشید چوہدری نے کہا کہ گنے کے کاشکاروں کی مشکلات ختم ہوئیں اور پاکستان میں اس سال چاول کی بمپر کراپ متوقع ہے ، چین ہمارے چاول کا بہت بڑا گاہک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی تحقیق کا جو کام ہے وہ کسان تک پہنچ جائے تو گندم کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔