اسلام آباد، 28 اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو افغان مسئلے پر اپنے مفروضے اور نقطہ نظر میں درست ثابت ہوا ہے۔
ہفتہ کو یہاں افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں شامل بین الاقوامی برادری کے تمام سٹیک ہولڈرز اور شراکت دار بڑے پیمانے پر انسانی تباہی سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔