پاکپتن شریف : حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 779ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد

64

پاکپتن ، 05 اگست ( اےپی پی):  پاکپتن شریف میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 779ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح وزیر اوقاف اینڈ مذہبی امور پیر سید سعید الحسن ، سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے کیا۔

حکومتی ہدایت پر کورونا کی وجہ سے عرس تقریبات کو مختصر رکھا گیا۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے کہا کہ اولیائے کرام نے اسلامی تعلیمات کو مکمل طور پر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا۔صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں۔ان بزرگان دین کی در گاہیں آج بھی ظاہری و باطنی علوم کے عظیم مراکز کی حیثیت رکھتے ہیں۔مسلمانان ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔