پشین ؛ یوم آزادی  انتہائی جوش وجزبے کے ساتھ منایا جارہا، پرچشم کشائی کی مرکزی  تقریب میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی

28

پشین ، 14اگست(اے پی پی ):  ملک بھر کے دیگر شہریوں کی  طرح پشین میں بھی جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی کی مرکزی تقریب مقامی ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل، ایم این اے مولانا کمال الدین، رکن بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواحدصدیقی، حاجی عزیز الل، آغا حاجی آصغر ترین،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدایوب اچکزئی نے پرچشم کشائی کرکے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا، پرچم کشاء کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے قومی ترانہ تقاریر،ملی نغمے،ٹیبلو،پیش کئے۔

اس موقع ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل، ایم این اے مولانا کمالالدین ، رکن بلوچستان اسمبلی حاجی عبدالواحد صدیقی، حاجی عزیز اللہ آغا،  آصغر  ترین، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایوب اچکزئی سلمان اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جبکہ غلامی ایک لعنت ہے، یہ آزادی ہمیں یونہی نہیں ملی ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ہے، آج کے دن  سبز ہلالی پرچم ملک کے کونے کونے میں لہرا رہا ہے۔

تقریب میں قبائلی عمائدین،سرکاری آفیسران،اساتذہ کرام،طلباء اور سول سوسائٹی سمیت  معاشرے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد  نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔