ملتان، 03 اگست(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری خوراک بنانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، کنفکشنری یونٹ، بیکریز، ہوٹلز، سنیکس یونٹ سمیت متعدد فوڈ یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں۔
رفاقت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کنفکشنری یونٹ کو 40 لٹر ایکسپائرڈ چاکلٹ کی موجودگی پر 20 ہزار روپے جرمانے کردیا گیا ہے خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ، نیل اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر 2 سنیکس یونٹس کو 30 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ہیں اور کہا کھانوں میں ملاوٹی مرچیں اور رینسڈ آئل کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹی مافیا کے ہر حربے کو ناکام بنائیں گے اور پنجاب کی عوام کو ہر صورت معیاری خوراک کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔