سکھر،03اگست (اے پی پی): روٹری کلب خیرپور ڈیٹس ویلی کے زیر اہتمام پولیو سے متعلق اینڈ پولیو ناؤ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریاض میمن پاسٹ اسسٹنٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 تھے۔ مہمان خصوصی نے فٹ بال کو کک لگا کر کھیل کا افتتاح کیا۔
ریاض میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ روٹری پولیو پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ پولیو کے اینڈ پولیو ناؤ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ہوا۔ اس میچ میں ،روٹری کلب خیرپور ڈیٹس ویلی ٹیم اور کراچی ایونیو ٹیم کے مابین مقابلہ تھا۔ اس میچ کی ونر ٹیم روٹری کلب خیرپور ڈیٹس ویلی تھی جس نے 2 گول سے میچ جیت لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اسفند یار منگی، سید مزمل زیدی ،قربان علی چاچڑ، ڈاکٹر شیراز مصطفی، ڈاکٹر سہیل مجیدانوراور اویس قریشی موجود تھے۔