گھوٹکی،22 اگست (اے پی پی ): ڈہرکی کے پیٹرولیم اور گیس پیدا کرنے والے نجی صنعتی ادارے نے ضلع گھوٹکی کی فلاح و بہبود کے لئے 3 ارب 48 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے ۔
ڈہرکی کے گیس اور پیٹرولیم پیدا کرنے والے نجی صنعتی ادارے (ماڑی پیٹرولیم ڈہرکی) کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدرنے ضلع گھوٹکی اور اسکے گردونواح کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی اورویلفئر کے لئے 3 ارب 48 کروڑ کی رقم جاری کی ہے اور چیک وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے کردئے گئے ہیں۔
نجی ادارے کے علامیہ کے مطابق ڈہرکی اور اسکی گرودو نواح میں اس سے قبل بھی سی ایس آر کی مد میں 2.2 بلین روپے کے اخراجات کئے جاچکے ہیں اور میڈیکل کمپلیکس، موبائل ڈسپنسریاں، ٹی بی کلینک، زچہ بچہ نگہداشت مرکز، نور سحر اسپشل چلڈرین اسکول پانی اور سڑکوں کے منصوبے مثالی منصوبے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ماڑی پیٹرولیم ملکی سطح پر گیس کی ضروریات کو پورا کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جسکی کی پیداوار اوسطاً یومیہ 770 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے.اور یوریا کی پیداوار میں 90 فیصد گیس ماڑی گیس پیٹرولیم فراہم کررہی ہے جبکہ گزشتہ 5 سال سے ماڑی پیٹرولیم 219 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرچکی ہے، رقم کے استعمال سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوگا اور اور حکومت سندھ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ علاقے کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔