چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے13 سالہ مطیع اللہ کو والدین کے حوالے کر دیا

10

 

ملتان، 24 اگست (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے پشاور کا رہائشی، گھر سے بھاگا گمشدہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا ہے، 13 سالہ مطیع اللہ ولد محمد رجب کو کچھ روز قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے حفاظتی تحویل میں لیا تھا بچہ گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے پشاور سے بھاگ کر ملتان آگیا تھا۔ شعبہ فیملی ٹریسنگ کی بھرپور کاوش کے بعد بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا ہے۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ بچے کو اس کے بھائی وحید اللہ کے حوالے کیا گیا ہے گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے۔

بچے کے لواحقین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کا شکریہ ادا کیا۔