ملتان،10اگست(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورونے ریسکیو آپریشن کے دوران 7 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ بچوں کو چونگی نمبر 6، بوسن روڈ، گلگشت، چوک 9 نمبر سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوید مختار کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 13 سالہ ابوبکر، 11 سالہ علی حمزہ، 12 سالہ ذیشان، 10 سالہ حسن، 11 سالہ احسن، 12 سالہ ریحان، 12 سالہ شفقت شامل ہیں۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھکاری، لاوارث، گمشدہ، گھر سے بھاگا بچہ نظر آنے پر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال کریں۔
اے پی پی/کاشف/فرح











