چنیوٹ، 18اگست (اے پی پی ):رجوعہ سادات میں جامعہ بعثت کے طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت نواسہ رسول جگر گوشہ بتولء حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے پورا منظر بنا ڈالا جو واقعہ کربلا میں ہوا تھا ۔
دنیا بھر میں موجود عزاداران امام حسین علیہ السلام اپنے اپنے علاقوں میں اپنے روایتی طریقوں سے عزاداری کر رہے ہیں، منظر کشی کرنا ایک قدیم روایت ہے جس روایت کو یہ طلباء زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ مکہ، مدینہ اور میدان کربلا کے مناظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔
چنیوٹ کے ننھے منے طلباء کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف یہ ہی کہ شمع سے شمع جلے سلسلہ جاری رہے ہم رہیں یا نہ رہیے قائم یہ عزاداری رہے ۔