چنیوٹ، 18 اگست (اے پی پی ):ڈی پی او بلال ظفر، ڈی سی سید مسعود نعمان اور آرمی افسران نے 9محرم الحرام کو رجوعہ سادات،بھوانہ کے علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کا دورہ کیا ۔افسران نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایات دیں ، افسران نے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹربل پوائنٹس کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں، جلوس کے فرنٹ، بیک پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجالس جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں، سرویلنس وہیکلز، ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او نے کہا کہ جلوسوں،مجالس کے اختتام تک تمام ملزمان الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں،تمام وسائل بروئے کار لا کرمحرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی بھوآنہ، ایس ایچ او رجوعہ، ایس ایچ او لنگرآنہ و دیگر افسران و منتظمین بھی موجود تھے ۔