چنیوٹ؛ یوم عاشورہ انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زین العابدین سے برآمد ہوا

13

چنیوٹ، 19 اگست  (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زین العابدین ریل بازار سے برآمد ہوا۔ تعزیہ، علم کا جلوس چوک جتھوتھان سے ہوتا ہوا مقررہ راستوں سے گزارتا ہوا  ترکھانہ والا میدان میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلیں اور نیاز تقسیم کی گئی، یوم عاشورہ کے جلوس میں ہزاروں عزا داروں نے شرکت کیااورنوحہ خوانی، سینہ کوبی اور ماتم داری کی۔

 یوم عاشورہ پر انتظامیہ اور پویس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، ترکھانہ والا میدان میں مختلف برادریوں کی جانب سے 10 محرم کو لکڑی کے 8 تعزیے  جلوس کی شکل میں ترکھانہ والا میدان میں اکٹھے ہوتے ہیں،  ان تعزیوں کی روایت قدیمی ہے ان تعزیوں کو دیکھنے کے لیے  دوسرے شہروں کے لوگ چنیوٹ کا رخ کرتے ہیں۔