چیئرمین افغانستان قومی مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی

15

 

کابل ، 15 اگست  (اے پی پی ): چیئرمین افغانستان  قومی مصالحتی کونسل  عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

سوشل میڈیا  پر اپنے ویڈو  پیغام  میں  عبداللہ عبداللہ نے  تصدیق کی کہ صدر اشرف غنی   افغانستان سے جاچکے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کے لیے وقت دیں۔انہوں  نے  افغان عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں۔