حیدرآباد، 19اگست(اے پی پی): ڈویزنل کمشنر محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی جانب سے عاشورہ محرم کے موقع پر برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویزنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے ایس ایس پی عبدالسلام شیخ کی قیادت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کارکردگی کو بھی سراہا۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی کےانتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر کی تمام انتظامیہ کی جانب سے دن رات ایک کر کے عزا داروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ڈویزنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کے اختتام پذیرہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں اور کوشش کریں کسی بھی عزادار کو کسی قسم کو ئی تکلیف نہ پہنچے۔
کمشنر نے محکمہ صحت، حیسکو اور ایچ ایم سے کی کارکردگی پر کہا کہ ان اداروں کی کارکردگی اس مرتبہ کافی بہتر رہی ہے جس پر الطاف حسین ساریو اور ان کی ٹیم تعریف کی مستحق ہیں، تاہم کارکردگی یہ ہی سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھتے اپنے شہر کو مزید صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنا یہ ہی کردار جاری رکھا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی مطاہر امین وٹو اور انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔