ملتان،26 اگست(اے پی پی): ملتان میں صحت کی سہولیات بارے اچھی خبر ملتان میں بنے گا کینسر کے مریضوں کے لیے ہسپتال، ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نےکینسر ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور موضع عالمگیر اور موضع لاڑ میں 15 ایکٹر سرکاری اراضی کے تعین کا آغاز کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دی ڈپٹی کمشنر کا کینسر ہسپتال کے لیے زمین کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی دئے۔
علی شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات بارے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور کہا کہ نشتر ٹو کی تکمیل کے ساتھ کینسر ہسپتال کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔