ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس

25

وہاڑی، 03 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت اہم اجلاس انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے معاملات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا زیادہ سے زیادہ آؤٹ ڈور انسداد ڈینگی سرگرمیاں کی جائیں اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائےفیک رپورٹنگ کو تلاش کیا جائےانسداد ڈینگی سرگرمیوں کا ایک مائیکروپلان ترتیب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبوں میں بھی انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی جائیں جس محکمے کے دفتر یا اسکے قریب ڈینگی لاروا نکلا اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ڈینگی لاروے کی سیمپملنگ میں اضافہ کیا جائےہر ٹیم روزانہ ڈینگی کا ایک لاروا تلاش کرے گی۔

 ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ  روزانہ 580 ڈینگی لاروے کے سیمپل اکٹھے کئے جائیں ان میں سے مشتبہ لاروے سیمپملنگ کے لیے لیبارٹری بھیجے جائیں انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں 11ہزار 854 انسداد ڈینگی کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں کی گئیں ہیں اور انسداد ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر آگاہی دے رہی ہں۔

اجلاس میں اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجوکیشن صہیب عمران،  ڈی ایس پی میڈیم روبینہ عباس ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاضل، ایم ایس ٹی ایچ ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی، ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی ڈاکٹر مسعود اکبر، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔