ڈیرہ مراد جمالی میں 10محرم الحرام کے حوالے سے ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ جعفر صادق سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

21

ڈیرہ مراد جمالی،19اگست(اے پی پی):10محرم الحرام کا ڈیرہ مراد جمالی میں ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ جعفر صادق سے برآمد ہوا۔ جلوس میں شامل عزادارین سینہ کوبی اور زنجیرزنی کرتے رہے، زنجیرزنی کے دوران 16 عزادارین زخمی ہوگئے۔

جلوس کی حفاظت کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کرکے 400پولیس،اور ایف سی کے جوان تعینات کیئے گئے تھے۔ جلوس اپنے روایتی روٹ سے ہوتے ہوئے پڑھ سید غلام مصطفی پہنچے گا جہاں پر نماز ظہرین ادا کی جائے گی اور شام کو جلوس اسی روٹ سے واپس ہوکر امام بارگاہ جعفر صادق میں اختتام پزیر ہوگا