ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم، ایم پی اے سبین گل خان کا ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں قائم ڈے کئیر سنٹر کا دورہ

38

ملتان، 21 اگست (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے   ترجمان وزیر اعلی پنجاب، چیئر پرسن پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے ملتان ایم پی اے   سبین گل خان کے ہمراہ ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں قائم ڈے کئیر سنٹر کا دورہ  کیا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی اے میں ملازم پیشہ خواتین کو تمام سہولیات میسر کی جائیگی اور ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ بلڈنگ کے ہر فلور پر ڈے کئیرسنٹر قائم کیا جائے، ہر ڈے کیئر سنٹر میں دو آیا کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

 ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ڈے کیئر سنٹر میں سی سی ٹی وی  کیمرے نصب  کئے جائیں اور خواتین کے موبائل میں ان کیمروں کی ایکسیس دی جائے تاکہ خواتین دوران ڈیوٹی بھی اپنے بچوں کی موبائل کے ذریعے نگرانی کر سکیں۔

اس موقع پر ترجمان وزیر اعلی پنجاب،ایم پی اے   سبین گل خان نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو خاص اہمیت دیتی ہے اور معاشرے کے ہر پہلو میں خواتین کو برابر حیثیت کے ساتھ شریک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو دوران ڈیوٹی سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ایم ڈی اے میں قائم ڈے کیئر سنٹر کی تزئین و آرائش کی جائے اور تمام جدید سہولیات سے مزین کیا جائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکاء الرحمن موجود تھے۔