کراچی، 19 اگست (اے پی پی ): ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قا ئم کر دہ رینجرز کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈر نے ڈی جی رینجرز کو عاشورہ ِمحرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
ڈی جی رینجرز نے جلوس کے تمام راستوں پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی کے لیے رینجرزاور تمام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی جی رینجرز نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی زمینی و فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔