کابل شہر میں زندگی معمول پر ہے، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں؛پاکستانی سفیرمنصوراحمدخان

23

کابل،21اگست (اے پی پی): افغانستان میں پاکستان کے سفیرمنصوراحمدخان نے  اپنے   پیغام  میں کہا ہے کہ کابل شہر میں زندگی معمول پر ہے، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں، لوگ خوفزدہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ  کابل میں پاکستان کا سفارت خانہ نہ صرف افغانی بلکہ دیگرغیرملکی شہریوں کے انخلا کیلئے جامع کرداراداکررہاہے۔کل پاکستانی سفارت خانہ نے پی آئی اے کی دوخصوصی پروازوں کے زریعہ 390 لوگوں کوروانہ کیا، آج افغان اورترک شہریوں سمیت مزید 200 سےزیادہ دیگر غیرملکی شہریوں کو منتقل کیا جارہاہے ۔

پاکستانی سفیرنے کہاکہ سفارت خانہ پہنچنے والے غیرملکی شہریوں کے ٹھرنے اورائیرپورٹ تک ان کیلئے بسوں کاانتظام کیا گیاہے،بحفاظت ائیرپورٹ پہنچانے کیلئے سکیورٹی اور طالبان کے کمانڈروں سے رابطہ کیا جاتا ہے ،یہ انتظامات صرف پاکستانی شہریوں کیلئے نہیں بلکہ افغان اوردیگرغیرملکی شہریوں کیلئے بھی ہیں۔