کابل، 18 اگست (اے پی پی ):افغانستان کی موجودہ صورتحال میں جہاں اکثر ممالک نے اپنے سفارتخانے بند کر دئیے ہیں اور اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے ، وہیں کابل میں صرف پاکستان کا سفارتخانہ کھلا ہے اور پاکستان آنے کے خواہشمند افراد کیلئے ویزہ عمل جاری ہے ۔پاکستان ویزہ کیلئے سفارتخانے میں آنے والوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ اتنے مشکل حالات میں بھی انہوں نے سفارت خانہ کھلا رکھا اور ہماری خدمت میں مصروف ہیں ۔