کابل، 27 اگست (اے پی پی ): گزشتہ روز افغانستان میں کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں سے متاثرہ افراد نے اے پی پی سے گفتگو میں دھماکوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکوں میں بہت سے لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک اور 140زخمی ہو گئے تھے ۔